8 ستمبر 2014 - 15:07
رہبر معظم کا آپریشن بغیر بیہوشی کے انجام پایا/ پانچ دن تک انہیں ہسپتال میں رکھا جائے گا

رہبرانقلاب اسلامی کی معالج ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مرندی نے رہبرانقلاب اسلامی کے آپریشن کے بعد کہا کہ آپ کے پروسٹیٹ کا آپریشن مکمل طرح سے کامیاب رہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی کی معالج ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مرندی نے رہبرانقلاب اسلامی کے آپریشن کے بعد کہا کہ آپ کے پروسٹیٹ کا آپریشن مکمل طرح سے کامیاب رہا ہے اور ان کا آپریشن بغیر بیہوشی اور ان کی مکمل رضامندی سے انجام دیا گیا ہے تاہم رہبرانقلاب اسلامی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے رہبرانقلاب اسلامی کو پروسٹیٹ کی تکلیف تھی۔ڈاکٹر مرندی نے کہاکہ رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید فرمائي تھی کہ ان کا آپریشن اور علاج سرکاری اسپتال میں ہونا چاہیے اور ان کے علاج کے دوران دیگر بیماروں کو کسی طرح کی مشکل درپیش نہ آئے اور اسی بنا پر ہم نے صبح سویرے ان کا آپریشن کیا۔

انہوں نے رہبرانقلاب اسلامی کو اسپتال سے رخصت کرنے کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کے کیسز میں عام طور پرمریض کو اسپتال میں آپریشن کے بعد تین سے پانچ دنوں تک رکھاجاتا ہے اور آپ کے تعلق سے بھی اسی معمول پر عمل کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲